بیجنگ(شِنہوا) چین کے استغاثہ اور پبلک سیکورٹی کے اداروں نے سرحد پار ٹیلی کام فراڈ کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے مشترکہ کوششیں تیزاور پانچ بڑے کیسز کی تحقیقات مشترکہ نگرانی میں دیدی گئی ہیں۔
سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے منگل کو بتایا کہ یہ اقدام اس کے اور وزارتِ پبلک سیکورٹی کے درمیان سرحد پار ٹیلی کام فراڈ کے آٹھ اہم کیسز کی نگرانی میں پیشگی تعاون کے بعد کیا گیا ہے۔
ایس پی پی کے مطابق، پانچ صوبوں فوجیان، چھونگ چھنگ، جیانگ سو، ژی جیانگ اور سیچھوان میں درج کیے گئے موجودہ پانچ کیسز مختلف مجرمانہ سرگرمیوں سے متعلق ہیں۔
ان سرگرمیوں میں ملکی افراد کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کراکے بیرون ملک دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے منظم کرنا،نیزغیر قانونی حراست اور جان بوجھ کر جسمانی نقصان پہنچانے جیسے سنگین پرتشدد جرائم شامل ہیں۔