• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی افواج کی مشقیں "تائیوان کی آزادی" کی اشتعال انگیزی کا سخت جواب ہے، ترجمان مین لینڈتازترین

May 24, 2024

بیجنگ (شِنہوا) تائیوان جزیرے کے گرد ونواح میں پیپلز لبریشن آرمی کی جاری مشقیں تائیوان خطے کے رہنما کے اشتعال انگیز بیانات کا سخت جواب ہے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بین ہوا نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ مشقیں ان بیرونی قوتوں کے لیے بھی سخت انتباہ ہیں جو "تائیوان کی آزادی" کی حمایت اور چین کے اندرونی امور میں مداخلت کرتی ہیں۔

چھن نے کہا کہ مین لینڈ "تائیوان کی آزادی" کی سرگرمیاں کبھی برداشت نہیں کرے گا اور نہ ہی اس کے لئے کوئی گنجائش چھوڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر "تائیوان کی آزادی" کی خواہشمند قوتوں نے اپنے غیرذمہ دارانہ اقدامات جاری رکھے تو ہم ان کی کوششوں کو کچلنے ، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ تمام جوابی اقدامات کی وجہ تائیوان کے ہم وطن نہیں بلکہ علیحدگی پسند سرگرمیاں اور بیرونی مداخلت ہے۔

چھن نے تائیوان کے ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ تاریخ کی درست سمت پر مضبوطی سے کھڑے ہوں، صحیح اور غلط میں تمیزکریں ،درست کرنے والے سچے چینی بنیں اور"تائیوان کی آزادی" اور بیرونی مداخلت کی مخالفت اور چینی قوم کے مشترکہ وطن کی حفاظت کے لئے اپنے مین لینڈ کے ہم وطنوں سے ہاتھ ملائیں۔