بیجنگ (شِنہوا) چینی ایئر لائنز کی سال 2023 کے دوران وقت کی پابندی کی شرح 87.8 فیصد تک پہنچ گئی۔ چین کے سول ایوی ایشن ادارے (سی اے اے سی) کے نائب سربراہ ما بنگ نے ایئر ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کانفرنس میں بتایا کہ 2023 میں مجموعی طور پر 98لاکھ 60ہزار ٹرانسپورٹ فلائٹ ٹیک آف اور لینڈنگ کو یقینی بنایا گیا، جو گزشتہ سال سے 87.3 فیصدزیادہ ہیں۔ ما نے بتایا کہ سول ایوی ایشن ٹریفک کنٹرول سسٹم نے مسلسل 76 ماہ تک فضائی ٹریفک کنٹرول کے حفاظتی حادثات کی صفر اطلاع دی، 2023 میں ایندھن کی کھپت میں2لاکھ 10ہزار ٹن سے زیادہ اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں6لاکھ 80ہزارٹن سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ما نے کہا کہ کنٹرول کی صلاحیت میں بہتری کے متعدد منصوبے گزشتہ سال شروع کیے گئے اور نئے بڑے ہوائی ٹریفک کنٹرول آلات کی لوکلائزیشن کی شرح 80 فیصد سے زیادہ رہی۔