• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ایس ایم ایز کی جانب سے جنوری کے دوران بہترکاروباری کارکردگی کا مظاہرہتازترین

February 14, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں(ایس ایم ایز) کی جنوری کے دوران کاروباری کارکردگی بہتر رہی۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززکے مطابق آٹھ بڑی صنعتوں سے تعلق رکھنے والے3ہزار ایس ایم ایزکے سروے پر مبنی سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ انڈیکس گزشتہ ماہ 89.2 رہا جو گزشتہ ماہ کی ریڈنگ 89 اور ایک سال پہلے کے مقابلےمیں زیادہ ہے۔

ایسوسی ایشن نے ایک رپورٹ میں کہا کہ یہ بہتری سال کے آغاز میں پیداوار اور بہار تہوارسے قبل صارفین کی طلب میں اضافے کی وجہ سے ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ترقی کی موافق پالیسیوں سے مستقبل کے لیے کمپنیوں کےاعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ میکرو اکانومی میں ایس ایم ایزکے اعتماد کا ذیلی انڈیکس 98.8 پر ہے، جو گزشتہ ماہ کے  98.5  سے زیادہ  ہے۔