• San Francisco, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ایس او ایز نے پہلی ششماہی میں تحقیق و ترقی پر 10.4 فیصد زائد اخراجات کئےتازترین

July 29, 2024

بیجنگ (شِںہوا) چین میں مقامی حکومتوں کے زیرانتظام سرکاری کاروباری اداروں نے 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران تحقیق و ترقی پر 249.57 ارب یوآن (تقریباً 35 ارب امریکی ڈالر) کے اخراجات کئے جو 10.4 فیصد ہے۔

ریاستی کونسل کے سرکاری اثاثوں کے نگران اور انتظام کمیشن کے چیئرمین ژانگ یوژو نے بتایا کہ سرکاری کاروباری اداروں میں سائنس و ٹیکنالوجی اختراع میں صلاحیتیں بڑھانے کی وجہ سے ان اخراجات میں اضافہ ہوا۔

مشرقی صوبے شان ڈونگ میں مقامی سرکاری کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے کہ وہ سائنسی اور ٹیکنالوجی میں قابل افراد کی اجرت میں اضافہ کریں اور اس کا فیصلہ کیس ٹو کیس بنیاد پر کریں۔  بیجنگ اور شیامین میں میں سرکاری کاروباری اداروں کے لیے تحقیق و ترقی ریزرو فنڈ قائم کرنے کی پالیسیاں تیار کی اور اس پر آزمائشی بنیادوں پر عملدرآمد ہوا۔

ژانگ نے بتایا کہ کمیشن سرکاری کاروباری اداروں میں مقامی نوعیت کی اختراع کے فروغ ، مختلف قسم کی سرمایہ کاری میں حوصلہ افزائی کرنے اور بنیادی تحقیق میں اختراع کے فروغ اور اس کے نتائج کو صنعتی پیمانے پر اپنانے کی کوششوں میں اعلیٰ معیار کے سرمایہ کار اداروں کو فروغ دینے میں ادارہ جاتی انتظامات بہتر بنانے کیلئے کوشاں رہے گا۔

رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران  مقامی ایس او ایز کی مجموعی کاروباری آمدن 192 کھرب یوآن اور منافع 826.78 ارب یوآن جبکہ فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری 29 کھرب یوآن رہی۔