سڈنی (شِنہوا) پاپوا نیو گنی (پی این گی ) میں تعینات 12ویں چینی میڈیکل ٹیم نے بحرالکاہل کے جزیرائی ملک کے دارالحکومت پورٹ مورسبی میں منی ملی انو یسیو سرجری کے پہلے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا۔
پورٹ مورسبی جنرل ہسپتال میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران مختلف مہارتوں سے تعلق رکھنے والے چینی ڈاکٹرز نے اپنے پاپوا نیو گنی کے ہم منصبوں کو طبی استعمال کی ایپلی کیشنز، فوائد اور منی ملی انو یسیو سرجری کی حالیہ پیشرفت کا تعارف کرایا اور سرجیکل مشینز کے استعمال کے بارے میں ہدایات دیں۔
ہسپتال کے جنرل سرجری گائناکالوجی اور یورولوجی کے شعبوں میں کام کرنے والے مقامی ما ہرین نے تقریب میں شرکت کی اور سر جیکل کی نئی تکنیکوں میں مہارت حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
چینی طبی ٹیم کے سربراہ چھن گانگ نے کہا کہ ٹیم نے جدید طبی ٹیکنالوجی کے ذریعے مریضوں کا علاج کیا ہے اور وہ مقامی ڈاکٹروں کی بھی بہتر طبی معلومات کے ساتھ مدد کرے گی۔
چائنہ۔پاپوا نیو گنی فرینڈشپ سینٹر آف منی ملی انویسیو سرجری کا افتتاح گزشتہ سال دسمبر میں کیا گیا تھا جس کا مقصد مقامی لوگوں کو طبی خدمات فراہم کرنا اور مقامی ڈاکٹروں کو تربیت دینا تھا۔
تربیتی پروگرام سات ہفتوں تک جاری رہے گا۔