• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ڈاکٹرز نے بیرون ملک 29 کروڑ مریضوں کا علاج کیاتازترین

April 07, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے گزشتہ 6 عشروں کے دوران 76 ممالک اور خطوں میں مجموعی طور پر 30 ہزار ارکان پر مشتمل طبی ٹیمز بھیجیں جس نے 29 کروڑ مقامی افراد کو علاج کی سہولت فراہم کی۔

افریقہ میں چین کی پہلی طبی ٹیم بھیجنے کی 60 ویں سالگرہ پر منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم  میں بتایا گیا کہ اس وقت چینی طبی ٹیمز 56 ممالک میں 115 مقامات پر کام کررہی ہیں، جن میں سے تقریباً نصف سخت حالات والے دور دراز علاقے ہیں۔

چائنہ قومی صحت ترقیاتی تحقیق مرکزکے ڈائریکٹر جنرل فو چھیانگ نے کہا کہ ایبولا، زرد بخار کے خلاف جنگ سے لیکر نوول کرونا وائرس اور دیگر متعدی بیماریوں کی روک تھام اور تدراک تک، چینی طبی ٹیم کے ارکان اور ماہرین صحت عامہ شراکت دار ممالک کو ان کی تشخیص اور علاج کی صلاحیتیں بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ اس کام نے مقامی افراد پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔

چائنہ افریقہ انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو صدر لی شین فینگ نے کہا کہ افریقی ممالک میں طبی ٹیمیں بھیجنا چین ۔ افریقہ تعاون کے سب سے زیادہ وسیع منصوبوں میں سے ایک ہے جس میں بہت زیادہ ممالک شامل ہیں۔

اس نے بہت زیادہ قابل قدر نتائج حاصل کئے ہیں جو انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کی تعمیر بارے چین کے نظریے کا عکاس بھی ہے۔

صحت وآبادی تحقیقی انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ فیلو گان جی نے کہا کہ چینی طبی ٹیم کے ارکان نے نہ صرف افریقی ممالک میں طبی خدمات تک رسائی میں اضافہ کرکے مقامی طبی وعوامی صحت خدمات کو بہتر بنایا ہے بلکہ چینی طبی ثقافت و صحت کی ترقی کے تصورات کو فروغ بھی دیا۔ اس سے چین افریقہ دوستی اور تعاون کو فروغ ملا ہے۔

چائنہ قومی صحت ترقیاتی تحقیق مرکز اور چائنہ افریقہ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ اس سمپوزیم میں تقریباً 50 افراد نے شرکت کی جن میں چین میں الجیریا کے سفیر، عالمی ادارہ صحت چائنہ دفتر کے سربراہ ، چینی طبی ٹیم کے ارکان، ماہرین اور اسکالرز شامل تھے۔