• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی الیکٹرک گاڑیوں پر یورپی یونین کا عبوری ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ ، چین کی مخالفتتازترین

June 13, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے چینی الیکٹرک گاڑیوں کی درآمدات پر عارضی ڈیوٹی عائد کرنے کے منصوبے سے چین کو شدید تحفظات لاحق ہیں اور اس اقدام میں حقائق اور عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین نے چین کے بار بار سخت اعتراضات کے علاوہ یورپی یونین کے رکن ممالک کی حکومتوں اور صنعت کی اپیلوں اور مخالفت کو نظر انداز کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین کو اس پیشرفت پر گہری تشویش ہے اور وہ غیر مطمئن ہے۔ چین کی متعلقہ صنعتیں شدید مایوسی کا شکار اور اس کی سختی سے مخالفت کرتی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ قبل ازوقت جاری یورپی فریق کے نتائج میں حقائق اور قانونی دونوں بنیادوں کا فقدان ہے۔ یورپی کمیشن نے اس حقیقت کو یکسر نظرانداز کردیا ہے کہ چینی الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کو فائدہ کھلے پن اور مسابقت سے ہوا ہے۔ یورپی کمیشن نے عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کو بھی پامال کیا اور تحقیقات میں متعلقہ چینی اداروں کے مکمل تعاون کو تسلیم کرنے میں ناکام رہا۔

ترجمان کے مطابق یورپی کمیشن نے من مانے طریقے سے چین کی "سبسڈی آئٹمز" کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے اور "دستیاب حقائق" کا غلط استعمال کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ چین نے گجائش سے زائد اعلیٰ سطح پر سبسڈی دی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کا اقدام "مکمل تحفظ پسندی" ہے جو تجارتی تنازع پیدا کرکے اسے بڑھادے گا۔ یہ اقدام نہ صرف چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کے جائز حقوق اور مفادات کو کمزور کرتا ہے بلکہ یورپی یونین سمیت عالمی آٹوموٹیو صنعتی اور سپلائی چینز کو بھی متاثر کرتا ہے۔