جکارتہ (شنہوا) چینی کار ساز کمپنی وولنگ موٹرز نے 18 سے 28 جولائی تک انڈونیشیا کے بی ایس ڈی شہر میں منعقد ہونے والے گائی کنڈو انٹرنیشنل آٹو شو 2024 کے دوران دو ہزار تین سو دو گاڑیوں کے آرڈر حاصل کیے۔
وولنگ موٹرز کے سینئر مارکیٹنگ اسٹریٹجی مینیجر رکی کرسچن کہا کہ یہ آرڈرز انڈونیشیا میں ہمارے ساتویں سال میں معیار اور جدت پر صارفین کے اعتماد کا ٹھوس ثبوت ہیں۔
بِنگو ای وی سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ماڈل تھا، جو کل آرڈرز کا 30 فیصد تھا، اس کے بعد ائیر ای وی 26 فیصد اور کلاوڈ ای وی23 فیصد آرڈز کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ وولنگ نے ایونٹ کے دوران کل 15 کاروں کے ماڈلز دکھائے اور 1 ہزار 610 ٹیسٹ ڈرائیوزکی سہولت فراہم کی۔
اس وقت کار ساز کمپنی کے پاس انڈونیشیا میں 150 سے زیادہ ڈیلرشپ ہیں۔