بیجنگ (شِنہوا)چین میں تیارہ کردہ الیکٹرک ہوائی جہاز نے ملک کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے ایک ہوائی اڈے پر اپنی پہلی پرواز مکمل کر لی ہے۔
سائنس و ٹیکنالوجی ڈیلی کے مطابق چائنہ ایوی ایشن انڈسٹری جنرل ایئر کرافٹ کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے تیار کردہ اے جی 60 ای طیارہ ، اے جی 60 کی برقی طور پر تبدیل شدہ قسم ہے جو مکمل طور پر دھات سے تیار کرہ اگلی دو سیٹوں والا سنگل انجن کا حامل اسپورٹس ہوائی جہاز ہےجس نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز 2020 میں کی تھی۔
اس کے ڈویلپر کے مطابق اے جی 60 ای طیارے کی کل لمبائی 6.9 میٹر، پروں کا پھیلاؤ 8.6 میٹر ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے ۔
ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی نے کہا کہ موجودہ فکسڈ ونگ ہوائی جہاز کو برقی بنانے کا منصوبہ ایک مفید کوشش ہے اور یہ کم اونچائی پر معاشی سرگرمیوں سمیت اسٹریٹجک اعتبار سے ابھرتی ہوئی صنعت کے لیے مفید ہے۔