E3شیامین (شِنہوا) چین کی انٹرنیٹ کمپنی می تو کو گزشتہ برس 2.7 ارب یوآن (تقریبا 38 کروڑ 4 لاکھ ڈالر) کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 29.3 فیصد زائد ہے۔
کمپنی کی جاری کردہ مالیاتی رپورٹ کے مطابق می تو کو 37 کروڑ یوآن کا ایڈجسٹڈ خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 233.2 فیصد زائد ہے۔
کمپنی نے اس اضافے کی بنیادی وجہ فوٹو، ویڈیو اور ڈیزائن مصنوعات کی بڑھتی ہوئی پیڈ سبسکرپشن کو قرار دیا ہے جس سے 1.33 ارب یوآن آمدن ہوئی جوگزشتہ سال کی نسبت 52.8 فیصد زائد ہے۔کمپنی کا ہیڈ کوارٹرچین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر شیامین میں واقع ہے۔
گزشتہ برس کے اختتام تک می تو کے پیڈ صارفین کی تعداد 91 لاکھ 10 ہزار کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی جبکہ اس کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 25 کروڑ رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 2.6 فیصد زائد ہے۔
کمپنی نے 2023 کے دوران تحقیق و ترقی پر 64 کروڑ یوآن کی سرمایہ کاری کی جو اس کی سالانہ آمدن کے 23.6 فیصد کے مساوی ہے، جبکہ تحقیق میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں کھوج اور اس کے خاکے پر کام جاری رکھا گیا۔
می تو مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو اکتوبر 2008 میں قائم ہوئی تھی۔ اس کا مقصد تصویری مصنوعات اور خوبصورت بنانے کےنظام پر مبنی خدمات کے ذریعے صارفین کو "خوبصورت" بنانا ہے۔