بیجنگ (شِنہوا) چین کی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق کمپنیوں کو اس مدت میں 16.97 ارب یوآن (تقریباً 2.39 ارب امریکی ڈالر) کا منافع ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 6.5 فیصد زائد ہے۔ یہ شرح 2023 کی مجموعی شرح سے 6 فیصد زائد ہے۔
وزارت کے مطابق ان کمپنیوں کی آمدن گزشتہ برس کی نسبت 7.6 فیصد بڑھ کر 246.3 ارب یوآن رہی۔
کمپنیوں نے تحقیق اور ترقی پر 13.71 ارب یوآن خرچ کئے جو گزشتہ برس کی نسبت 4.5 فیصد زائد ہے۔
بڑی انٹرنیٹ کمپنیاں اور متعلقہ خدمات کمپنیوں میں وہ ادارے شامل ہیں جن کی سالانہ کاروباری آمدن کم از کم 2 کروڑ یوآن ہے۔