بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائئہ کے مرکزی کمیشن برائے معائنہ ِنظم ونسق اور قومی نگران کمیشن کے ایک اجلاس میں نچلی سطح پر ہونے والی بدانتظامی اور بدعنوانی کے خاتمے کی مہم تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
اجلاس سے خطاب میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے رکن اورمرکزی کمیشن برائے معائنہ ِنظم ونسق کے ڈپٹی سیکرٹری لیو جن گو نے کہا کہ شدید عوامی خدشات اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی حکمرانی کی بنیادیں کھوکھلا کرنے پریہ کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔
لیو نے تمام سطح پر انضباطی معائنہ و نگران اداروں پر زور دیا کہ وہ بدانتظامی اور بدعنوانی کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے عوام پر وسیع اور منفی اثرات مرتب کرنے والے مشتبہ جرائم پر محتاط اور مکمل تحقیقات شروع کریں۔
لیو نے لوگوں کے لئے شفافیت اور انصاف تک رسائی یقینی بنانے کی اہمیت سمیت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کوششوں پر زور دیا کہ یہ کریک ڈاؤن لوگوں کی توقعات پر پورا اترنا چاہیئے۔