ووہان (شِنہوا) چینی اور امریکی سائنسدانوں کی ایک مشترکہ ٹیم نے مکئی کی جدید فصل کے ایک نئے آباؤ اجداد کی نشاندہی کی ہے، جس سے موجود فصل کے جنگلاتی رشتہ داروں کی مستقبل کی افزائش میں استعمال کیے جانے کی صلاحیت کا پتہ چلتا ہے۔ سائنس جریدے میں جمعہ کو شائع ہونے والی اس تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جدید مکئی کی ابتداء قدیم مکئی اور میکسیکو کے پہاڑی علاقوں میں پائے جانے والی ٹیوسینٹ گھاس کے مرکب سے گھریلو استعمال کے تقریباً 4ہزار سال بعد ہوئی تھی۔ مکئی کی ابتدا تقریباً ایک صدی سے متنازعہ تھی اور حالیہ تحقیق میں کہا گیا تھا کہ ہوسکتا ہے میکسیکو میں پائی جانے والی زیامیز ایس ایس پی سے اس کی ابتدا ہوئی ہو۔
ہواژونگ ایگریکلچرل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ڈیوس کے محققین نے مکئی کی 1ہزار سے زائد اقسام اور متعلقہ انواع کے جینیاتی ڈیٹا کا جائزہ لیا تاکہ اس زرعی فصل کی پیچیدہ اصلیت کو واضح کیا جا سکے۔