• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی اور فرانسیسی خواتین اول کا اورسے عجائب گھر کا دورہتازترین

May 07, 2024

پیرس (شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوآن نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی اہلیہ برگیٹ میکرون کی دعوت پر ان کے ساتھ پیرس کے اورسے عجائب گھر کا دورہ کیا۔

برگیٹ نے عجائب گھر کے دروازے پر پھنگ کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ دونوں سربراہان مملکت کی بیگمات نے عجائب گھر میں "پیرس 1874 انوینٹنگ امپریشنزم" نمائش دیکھی اور عجائب گھر کی شاہکار آئل پینٹنگز کو سراہا۔

دونوں کلاڈ مونیٹ، وان گوگ، پیئر-آگسٹ رینور اور دیگر مشہور مصوروں کے متاثر کن کلاسیکی فن پاروں کے پاس رکیں اور ان کی تعریف کی۔

چینی صدر کی اہلیہ پھنگ نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ چینی اور فرانسیسی عوام دونوں مصوری سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق مزید تبادلے کرسکتے ہیں تاکہ دونوں عوام ایک دوسرے کی ثقافتوں میں کشش محسوس اور باہمی تفہیم کو گہرا کرسکیں۔

پھنگ نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے فنکار تبادلے اور باہمی سیکھنے کا عمل مستحکم کرتے ہوئے فنون میں مزید عمدہ کام تخلیق کرنے میں ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

عجائب گھر کے ہال میں دونوں سربراہان مملکت کی بیگمات  نے دورہ کرنے اور تعلیم کے لئے آنے والے فرانسیسی طالب علموں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت کی۔

طلباء نے چینی زبان سیکھنے سے متعلق اپنے تجربات بیان کئے اور چینی ثقافت سے اپنا لگاؤ ظاہر کیا ۔ پھنگ نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چینی زبان کو اچھی طرح سیکھنے کے لئے سخت محنت کریں، چین میں تعلیم حاصل کرنے، گھومنے پھرنے اور اسے ایک مرتبہ دیکھنے کا مواقع حاصل کریں تاکہ وہ چین سے ایک حقیقی اور کثیر جہتی نقطہ نگاہ اپناسکیں۔

پھنگ نے امید ظاہر کی کہ طالب علم چین فرانس دوستی کے چھوٹے سفیر بنیں گے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطے کا پل قائم کریں گے تاکہ چین۔ فرانس دوستی نسل در نسل منتقل ہوسکے۔

اورسے عجائب گھر 1986 میں قائم ہوا تھا۔ یہ ایک فرانسیسی قومی عجائب گھر ہے جس میں دنیا کے بھرپور امپریشنسٹ اور پوسٹ امپریشنسٹ فن پارے موجود ہیں۔