• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی اور غیر ملکی مالیاتی اداروں کابین الاقوامی تعاون مضبوط بنانے پر زورتازترین

November 25, 2022

بیجنگ(شِنہوا)  چینی اور غیر ملکی مالیاتی اداروں کے مالیاتی فورم کے شرکاء نے عالمی اقتصادی ترقی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔  بیجنگ میں ختم ہونے والے  فنانشل اسٹریٹ فورم 2022 کی سالانہ کانفرنس میں چائنہ انویسٹمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین اور سی ای او پھینگ چھون نے کہا کہ ترقی اور تعاون عالمی مسائل کو حل کرنے کی 'کلید' ہیں۔  پھینگ نے کہا کہ مالی سرمایہ اور بین الاقوامی سرمایہ کاری عالمی اقتصادی بحالی میں تیزی سے اہم کردار ادا کر رہے  ہیں، اور ملکی اور غیر ملکی اداروں کے درمیان تعاون مستقبل میں دنیا کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گا۔

 شرکاء نے خاص طور پر علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی) کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ صلاحیت کو سراہا۔ بنکاک بینک کے صدر چارٹسیری سوفون پانیچ نے کہا کہ آر سی ای پی نے اپنے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو آسان بناتے ہوئے  ایشیائی ممالک کے درمیان رابطے کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم پیش کیا ہے جس سے  تمام اراکین کے لیے اقتصادی شراکت داری مثبت وسائل پیدا کرے گی۔

ایس ایم سی (چائنہ) کمپنی کے  مطابق اس کے بہت سے درآمدی اور برآمدی سامان آر سی ای پی کے رکن ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں وہ بھی شامل ہیں جنہوں نے پہلی بار چین کے ساتھ۔ آزاد تجارتی معاہدے  کیے ہیں۔  ابتدائی تخمینوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آر سی ای پی کے نفاذ کے پہلے سال میں کمپنی کے ٹیکسوں میں 3کروڑ یوآن(تقریباً42لاکھ ڈالر) کی کمی آسکتی ہے۔