• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی اور قازق وزیر خارجہ کا چین-قازقستان سٹریٹجک شراکت داری کونئی سطح پر آگے بڑھانے کا عزمتازترین

February 09, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے  مراد نورٹلو کو قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں صدر شی جن پھنگ اور صدر کسیم جومارٹ توکایف کی حکمت عملی کی رہنمائی میں چین اور قازقستان کے تعلقات میں تیزتر اور مستحکم ترقی ہوئی ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بہتر بنایا گیا ہے  جبکہ دیرپا دوستی لوگوں کے دلوں میں مضبوط ہو چکی ہے۔

 وانگ نے کہا کہ وہ مراد نورٹلو کے ساتھ  بہتر انداز میں کام  پر مبنی تعلقات کو برقرار رکھنے، دونوں سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے کو مکمل طور پر نافذ کرنے، مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-قازقستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے اور چین-قازقستان مستقل جامع سٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔