• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی اسکولوں کے لیے طلباء کے لیے جسمانی سرگرمیاں یقینی بنانے کی ہدایات جاریتازترین

March 12, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کو کلاسز کے دوران کلاس روم سے باہر طلباء کی جسمانی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

وزارت تعلیم اور تین دیگر محکموں کی طرف سے مارچ میں مایوپیا(دور کی بینائی کی کمزوری) کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے مشترکہ طور پر جاری کردہ سرکلر کے مطابق، ایک ماہ طویل ملک گیر مہم کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے،جس کے تحت اسکولوں کو ہر روز کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے 30 منٹ وقفے کا اہتمام کرنا ہوگا تاکہ طلبہ  آنکھوں کی تھکاوٹ کو بہترطریقے سے دور کر سکیں۔ اس کے علاوہ، سرکلر میں ملک بھر میں مارکیٹ کے نگران محکموں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ قانون کے مطابق بچوں اور نوعمر افرادکے لیے مایوپیا کی روک تھام اور کنٹرول کرنے والی مصنوعات کی گمراہ کن مارکیٹنگ اور تشہیر کی سرگرمیوں کی چھان بین کرتے ہوئے اس سے سختی سے نمٹیں۔