بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے مشرقی تیمورکے صدر جوز راموس ہورٹا سے گفتگو میں کہا ہے کہ چین کی جامع اصلاحات عالمی اقتصادی ترقی اور دوطرفہ تعاون میں نئی تحریک اور مواقع فراہم کریں گی۔
انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا مکمل اجلاس دو ہفتے قبل کامیابی سے منعقد ہوا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ چین اصلاحات کو مزید جامع انداز میں گہرا کرکے اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلی سطح کے کھلے پن کو فروغ دے گا جس سے چین اور مشرقی تیمور کے درمیان عالمی اقتصادی ترقی و تعاون میں نئی تحریک پیدا ہو گی اور نئے مواقع فراہم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جانے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لئے مشرقی تیمور کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔