بیجنگ (شِنہوا) چینی استغاثہ اداروں نے سائبرسپیس میں کاروباری اداروں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں تاکہ ان کے مفادات کو نقصان پہنچانے والی آن لائن خلاف ورزیوں سے نمٹا جاسکے۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ نے انٹرنیٹ پر کچھ کاروباری اداروں کے خلاف من گھڑت اور افواہیں پھیلا کر غیر قانونی فوائد حاصل کرنے انہیں بلیک میل کرنے اور اداروں کی کاروباری ساکھ کو نقصان پہنچانے کے کچھ مقدمات کو شائع کیا ہے۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ نے کہا ہے کہ استغاثہ اداروں نے قانون کے تحت ایسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افرد کوسخت سزا دی ہے اور متاثرین کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کی ہرممکن کوشش کی گئی، اس کے علاوہ انہوں نے کاروباری اداروں کے قانونی آپریشن میں معاونت کرنے اور سائبر اسپیس انتظامیہ کو بہتر بنانے کے لئے بھی کام کیا ۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ نے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات جاری رکھنے اور مارکیٹ اور قانون پر مبنی اور بین الاقوامی کاروباری ماحول کے فروغ میں معاونت کا عہد کیا ہے۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ نے فروری میں اپنے 14 اہم اقدامات کے ساتھ ایک مہم شروع کی تھی جس میں منصفانہ مسابقت کو ہونے والے نقصان اور نجی کاروبار میں بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ کاروبار میں جملہ حقوق کا تحفظ مستحکم کیا گیا۔ یہ مہم رواں سال کے اختتام تک جاری رہے گی۔