بیجنگ(شِنہوا) چین کے سپریم عوامی استغاثہ (ایس پی پی) نے منشیات اور نفسیاتی ادویات کے غلط استعمال سے متعلق مخصوص مقدمات کی ایک فہرست جاری کی۔
ایس پی پی کا کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ درد کم کرنے والی اور سکون آور ادویات بھی نشہ آور ہوسکتی ہیں جن سے اکثر ایسے کیسز خفیہ اور ذرائع کا پتہ لگانے اور ثبوت پیش کرنے کے لحاظ سے مشکل ثابت ہو جاتے ہیں۔
ایس پی پی کے ایک سرکردہ پراسیکیوٹر کے مطابق، مذکورہ بالا کیسز کو حل کرتے ہوئے پراسیکیوٹرز ابتدائی مرحلے میں تحقیقات میں شامل ہوئے تاکہ تفتیش کاروں کو ثبوت اکٹھا کرنے اور محفوظ کرنے میں مدد مل سکے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملک میں استغاثہ کے ادارے ایسے مقدمات میں ملوث افراد کو سزا دینے کی کوششیں تیز کرتے ہوئے عوامی تحفظ کے محکموں اور عدالتوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
استغاثہ کے ادارے مقدمات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو پروکیوریٹری سفارشات دیں گے اور عملدرآمد پر نظر رکھیں گے اور ڈاک یا ترسیل کے دیگر ذرائع سے منشیات کی غیر قانونی چینلز سے ترسیل روکنے کے لیے مشترکہ مشاورتی طریقہ کار قائم کیا جائے گا۔