بیجنگ(شِنہوا)چین میں فروری 2024 میں بانڈ کے اجراء کی کل مالیت 47.1 کھرب یوآن (662.83 ارب ڈالر) تک پہنچ گئی۔
چین کے مرکزی بینک ، پیپلز بینک آف چائنہ کے اعداد و شمار کے مطابق خاص طور پر ٹریژری بانڈز کا اجراء 750 ارب یوآن میں ہوا جبکہ مقامی حکومت کے بانڈ کے اجراء کی رقم 559.96 ارب یوآن رہی۔
اسی طرح مالیاتی بانڈ کے اجراء کی مالیت544.54 ارب یوآن رہی اور کارپوریٹ کریڈٹ بانڈ کے اجراء کی مالیت683.46 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔
فروری کے آخر تک مرکزی بینک کے پاس موجود بانڈزکی مالیت 1600 کھرب یوآن ریکارڈ کی گئی۔