بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2024 کے پہلے تین مہینوں میں شہریوں نے تقریباً 1.42 ارب اندرون ملک سفری دورے کیے جو گزشتہ سال کی نسبت16.7 فیصد زیادہ ہیں۔
چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران ملکی سیاحوں کی جانب سے 15.2 کھرب یو آن (تقریباً 213.89 ارب امریکی ڈالر) خرچ کیے گئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق دیہی باشندوں کے اندرون ملک سفری دوروں کی تعداد میں بھی 25.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس عرصے کے دوران 2023 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں ان کی جانب سے کئے گئے اخراجات میں بھی 26.9 فیصد اضافہ ہوا۔