بیجنگ( شِہنوا) چین کی بحری جہاز سازی کی ایک کمپنی قطر کے لیے مائع قدرتی گیس ( ایل این جی ) کی ترسیل کرنے والے 18 انتہائی بڑے بحری جہاز تعمیر کرے گی جن میں سے ہر جہاز میں 2 لاکھ 71 ہزار مکعب میٹر گیس ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔
دنیا کے سب سے بڑے سنگل شپ بلڈنگ آرڈر کے اس معاہدے پر چینی سٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن اور قطر انرجی نے دستخط کئے ۔
سمندر میں ایل این جی ترسیل کرنے والے بحری جہازوں کو ''سپر ریفریجریٹڈ ٹرک" کا نام دیا جاتا ہے ، یہ جہاز منفی 163 ڈگری سینٹی گریڈ تک کےکم درجہ حرارت پر ایل این جی لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ ان بحری جہاز وں کی تعمیر دنیا میں مشکل ترین سمجھی جاتی ہے۔
2 لاکھ 71 ہزار مکعب میٹر ایل این جی ٹرانسپورٹ کرنے والے بحری جہاز کی کل لمبائی 344 میٹر، چوڑائی 53.6 میٹر اور گہرائی 27.2 میٹر ہے جو حجم کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ایل این جی ترسیلی بحری جہازہے اورروایتی جہازکی نسبت 57فیصد زائد گیس کی ترسیل کی صلاحیت رکھتا ہےجبکہ روایتی جہاز1 لاکھ 74 ہزارمکعب میٹر ایل این جی لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بحری جہازوں کو آزادانہ طور پرچینی سٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن کے ذیلی ادارے ہو ڈونگ-ژونگ ہوا کے ذریعے ڈیزائن اور تعمیر کیا جائے گا۔