چھنگ داؤ(شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) بحریہ نے اپنے 74ویں یوم تاسیس کے موقع پرملک بھرمیں مختلف اوپن ڈے تقریبات اور سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔
چھنگ داؤ، دالیان، شنگھائی اور گوانگ ژو سمیت 22 شہروں میں پی ایل اے بحریہ کی 62 بیرکوں کو اس موقع پر عوام کے لیے کھولا گیا۔
تقریبات کے دوران عوام کو لنگر انداز 28 فوجی جہازوں کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی۔ یہ بحری جہاز مختلف قسم کی کلاسز کے تھے ، جن میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر، گائیڈڈ میزائل فریگیٹس اور ہسپتال جہاز شامل تھے۔
شائقین بحریہ کے دالیان شہر کے لیوشون اڈے پر کھڑے تربیتی جہاز ڈینگ شی چھانگ پرسوار ہوئے،جہاں انہوں نے جہاز کے وہیل ہاؤس، میڈیکل ماڈیول اور دیگر مقامات پر دوران جنگ زخمیوں کو ریسکیو کرنے جیسے فوجی تربیتی کورسز کا مشاہدہ کیا۔
شان ڈونگ کے شہر چھنگ داؤ میں، 5ہزار سے زائد شائقین کوگائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر کائفینگ، گائیڈڈ میزائل فریگیٹ ڈاچھنگ، سپلائی جہاز کیکی شیلی لیک اور آبدوز ریسکیو جہاز ہونگژی لیک کو دیکھنے کی دعوت دی گئی۔
پی ایل اے بحریہ کی یوم تاسیس سے قبل چھنگ داؤ میں، فودان یونیورسٹی اور چائنہ یونیورسٹی آف پیٹرولیم کے طلباء اور اساتذہ نےملک کے پہلے نیو جنریشن ملکی ساختہ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر نانچھانگ کا دورہ کیا۔