ہانگ ژؤ (شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی بحریہ کا اسپتال نما بحری جہاز "پیس آرک" چین مشرقی صوبے ژے جیانگ کے ژؤشان کی ایک فوجی بندرگاہ سے مشن ہارمنی -2024 پر روانہ ہوگیا۔
مشن کے دوران جہاز 13 ممالک سیشیلز، تنزانیہ، مڈغاسکر، موزمبیق، جنوبی افریقہ، انگولا، جمہوریہ کانگو، گیبون، کیمرون، بینن، ماریطانیہ ، جبوتی اور سری لنکا کا دورہ کرکے مقامی افراد کو طبی خدمات مہیا کرے گا۔ یہ فرانس اور یونان کی بندرگاہوں پر بھی رکے گا۔
یہ " پیس آرک" کا 10 واں مشن ہارمنی ہے جو مقامی رہائشیوں، چینی اداروں کے ملازمین اور بیرون ملک مقیم چینیوں کو بحری جہاز پر اور مختلف علاقوں میں طبی ٹیمیں بھیج کرعام اور وبائی امراض کی مفت تشخیص اور علاج فراہم کرے گا۔ اس مشن کا آغاز 2008 میں ہوا تھا۔
بحری اسپتال 100 سے زیادہ اہلکار پر مشتمل ہے جس میں 17 کلینیکل ڈیپارٹمنٹ اور 5 معاون تشخیصی شعبے شامل ہیں۔
چین میں مقامی طور پر ڈیزائن اور تعمیر کردہ " پیس آرک" پہلا سمندری اسپتال نما بحری جہاز ہے جو 45 ممالک اور خطوں کا دورہ کرکے 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد طبی خدمات فراہم کرچکاہے۔