• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی بحریہ کا بیڑہ ایسکارٹ مشن کے بعد واپس پہنچ گیاتازترین

December 18, 2023

ہانگ ژو (شِنہوا) چینی بحریہ کا بیڑہ ایسکارٹ مشن مکمل کرنے کے بعد پیر کو مشرقی صوبے ژی جیانگ کے بندرگاہی شہر ژوشان واپس پہنچ گیا۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کا 44ویں بحری بیڑہ، جس میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر ژیبو، گائیڈڈ میزائل فریگیٹ جِنگ ژو اور  سپلائی جہازچھیان ڈاو شامل ہیں، نے خلیج عدن سمیت صومالیہ اور بحیرہ عرب میں مشن کے دوران 33 چینی اورغیرملکی جہازوں کواسکارٹ کیا۔ اسکارٹ اسکواڈ نے 28 اپریل کو روانہ ہونے کے بعد 235 دن کے سفر کے دوران1لاکھ  ناٹیکل میل سے زیادہ سفر اور سنگاپور میں تکنیکی اسٹاپ کے ساتھ عمان، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات، میانمار اور پاکستان کا دورہ کیا۔