بندر سری بیگوان (شِنہوا) کیڈٹ کی تربیت اور سمندری دورے کے مشن پر موجود چینی بحریہ کا تربیتی جہاز چھی جی گوانگ (ہل 83)پیر کو تین روزہ خیر سگالی دورے پر برونائی کی مورا بندرگاہ پہنچا۔ برونائی میں چینی سفیر شیاؤ جیان گو، برونائی میں چینی سفارت خانے کے عملے، چینی کمپنیوں اور مقامی چینی انجمنوں کے نمائندوں کے علاوہ رائل برونائی نیوی کے نمائندوں سمیت 400 سے زائد افراد نے بندرگاہ پر جہاز کا استقبال کیا۔ برونائی کے دورے کے دوران، جہاز کے کمانڈر رائل برونائی نیوی کے قائم مقام کمانڈر حاجی محمد شریف الدین سے خیر سگالی ملاقات کریں گے۔ چینی بحریہ کے ارکان برونائی کے بحری تربیتی مرکز، رائل برونائی آرمڈ فورسز میوزیم، یونیورسٹی برونائی دارالسلام اور رائل برونائی نیوی کے کئی جہازوں کا دورہ کریں گے۔ چینی بحریہ کے افسران برونائی بحریہ کے افسران کے ساتھ دوستانہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد اور ساحل سمندر کے تحفظ کی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔