ینگون (شِنہوا) بینک آف چائنہ (ہانگ کانگ) کی ینگون برانچ نے ینگون میں تعلیمی سال 2024-2023 کے لئے ینگون یونیورسٹی کے 100 طلباء کو وظائف دیئے ہیں۔
ینگون میں وظائف دینے کی تقریب سے خطاب میں میانمار میں چینی سفارت خانے کی وزیر قونصلر چھاؤ جنگ نے کہا کہ ینگون یونیورسٹی نے چینی تعلیمی اداروں سے قریبی تبادلہ اور تعاون برقرار رکھا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کا عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین ینگون یونیورسٹی اور میانمار کی دیگر یونیورسٹیوں سے تعاون جاری رکھے گا تاکہ چین کے ساتھ تعلیمی تبادلے و تعاون مستحکم کرکے مزید باصلاحیت افراد کو سامنے لا کر چین ۔ میانمار دوستی کو مزید وسعت دی جا سکے۔
بینک آف چائنہ (ہانگ کانگ) ینگون برانچ کے سی ای او لیو ینگ نے وظائف حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بہترین کارکردگی کی کوشش جاری رکھیں گے۔
لیو نے مزید کہا کہ بینک آف چائنہ (ہانگ کانگ) یانگون برانچ نے میانمار میں مختلف مقامات پر متعدد منصوبے مکمل کئے ہیں جن میں نوجوانوں کے ترقیاتی مراکز، بزرگوں کے لیے مکانات ، سماعت سے محروم اور نادار افراد کے لئے پرائمری اسکول شامل ہیں۔

میانمار، ینگون میں طلباء بینک آف چائنہ کی جانب سے یونیورسٹی آف ینگون کے لیے اسکالرشپ ایوارڈ کی تقریب میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)
ینگون یونیورسٹی کے پرو ریکٹر ڈاو چھو چھو نے وظائف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ایسے باصلاحیت طلباء کی ضرورت پوری ہو گی جو مالی اعتبار سے کمزور ہیں۔