بیجنگ (شِنہوا) چین کی سب سے بڑی آٹوموٹیو لیتھیم آئن بیٹری سازادارے کونٹیمپریری ایمپیریکس ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (سی اے ٹی ایل) نے چین کے شمالی علاقے میں اپنے پہلے بیٹری پلانٹ کی تعمیر شروع کردی ہے۔
یہ پلانت بیجنگ اقتصادی ۔ ٹیکنالوجیکل ترقی علاقے میں قائم کیا جارہا ہے۔ اس کا رقبہ 2 لاکھ 60 ہزار مربع میٹر ہوگا اور یہ دو مرحلوں میں 2026 تک مکمل ہوجائے گا۔
یہ شیاؤمی اور بیجنگ آٹوموٹیو گروپ کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔ جس کے کنٹرولنگ شیئرز سی اے ٹی ایل کے پاس ہیں ۔ پلانٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کے لئے بیٹریاں تیار کی جائے گی۔
ایس این ای ریسرچ کے مطابق سی اے ٹی ایل کی الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری کی فروخت دنیا بھر میں گزشتہ 7 برس سے پہلے نمبر ہے اور 2023 میں دنیا کی الیکٹرگ گاڑی بیٹری مارکیٹ میں اس کمپنی کا حصہ 36.8 فیصد تھا۔
مسلسل 3 برس تک عالمی توانائی اسٹوریج بیٹری شپمنٹ مارکیٹ میں بھی اسے برتری حاصل ہے اور 2023 میں عالمی منڈی میں اس کا حصہ 40 فیصد تھا۔
سی اے ٹی ایل کا صدر دفتر چین کے مشرقی صوبے فو جیان میں ہے اور اس نے بی ایم ڈبلیو، ووکس ویگن، ڈیملر اور ہونڈا سمیت متعدد عالمی کار ساز اداروں کے ساتھ سپلائی معاہدے کررکھے ہیں۔