• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی برانڈ کی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 37.3 فیصد اضافہتازترین

March 19, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی برانڈ کی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں فروری  کے دوران  تیزی سے اضافہ ہوا  اور اس صنعت کے اعداد و شمار کے مطابق  ان کے مارکیٹ شیئر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررزکے مطابق گزشتہ ماہ چین میں ملکی برانڈ کی 8 لاکھ 73 ہزارمسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت سالانہ 37.3 فیصد بڑھ گئی ہیں۔

اس عرصہ کے دوران ان گاڑیوں کا مقامی مارکیٹ میں حصہ 52.8 فیصد تھا جوکہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 10.1 فیصد زیادہ ہے۔

ان اعدادوشمار  کے مطا بق  2023 کے پہلے دو مہینوں کے دوران چین میں ملکی برانڈ کی مسافر گاڑیوں کی فروخت  16لاکھ 30ہزاریونٹس تک پہنچ گئی جبکہ  ان کا مارکیٹ میں حصہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.6 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 52.3 فیصد ہو گیا ہے۔