• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی برانڈ کی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں جنوری تا فروری 26.7 فیصد اضافہتازترین

March 18, 2024

بیجنگ (شِنہوا)رواں سال 2024 کے پہلے دو مہینوں میں چینی برانڈ کی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت26.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق اس عرصے کے دوران تقریباً 20 لاکھ 70 ہزار مسافرگاڑیاں فروخت ہوئیں۔

مقامی برانڈ کی مسافر گاڑیوں کا مارکیٹ میں حصہ گزشتہ سال کی نسبت 7.6 فیصد بڑھ کر 59.9 فیصد تک پہنچ گیا۔

صرف فروری میں  تقریباً 7 لاکھ 91 ہزارمسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جن کا مارکیٹ میں حصہ گزشتہ سال کی نسبت 6.5 فیصد بڑھ کر 59.4 فیصد تک پہنچ گیا۔