بیجنگ (شِنہوا) چین میں مارچ کے دوران چینی برانڈ کی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ اور مارکیٹ میں بڑا حصہ حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق گزشتہ ماہ چین میں ایسی 10 لاکھ 50 ہزار سے زائد گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 16.4 فیصد اور گزشتہ ماہ سے 20.4 فیصد زائد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد اس عرصے کے دوران چین میں فروخت شدہ مسافروں کاروں کے 52.1 فیصد کے مساوی اور 2022 کے اسی عرصے کی نسبت 3.7 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔
رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں مقامی برانڈ کی مسافر گاڑیوں کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت 5.3 فیصد اضافے سے 26 لاکھ 80 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو ملک میں فروخت شدہ مجموعی مسافروں کاروں کے 52.2 فیصد کے مساوی ہے۔