• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی برانڈز کی کاریں اسرائیل کی درآمد شدہ کاروں کی فروخت میں سرفہرستتازترین

May 03, 2024

یروشلم(شِـنہوا)چینی برانڈز کی تیار کردہ کاریں سال 2024 کے پہلے چار ماہ میں اسرائیل میں درآمد شدہ فروخت ہونےوالی کاروں میں سہرفہرست رہیں جن میں 24 ہزار 442   پٹرول اور الیکٹرک کاریں شامل ہیں۔

اسرائیل وہیکل امپورٹرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس عرصے کے دوران جنوبی کوریا اور جاپان اسرائیل میں درآمد شدہ کاروں کے دوسرے اور تیسرے بڑے فراہم کنندہ رہے۔

چینی کمپنی بی وائی ڈی نے اس عرصے کے دوران اسرائیل میں سب سےزیادہ 7 ہزار 873الیکٹر ک کاریں فروخت کیں جن میں زیادہ تعدادمیں سب کمپیکٹ کراس اوور ماڈل آتو3اور ڈولفن ہیچ بیک شامل ہیں۔

بی وائی ڈی جنوری سے اپریل کے دوارن اسرائیل میں کل فروخت ہونے والی کاروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہی۔

برطانیہ میں قائم چین ک ملکیتی کارساز کمپنی ایم جی پہلی مرتبہ اسرائیل میں کاریں فروخت کرنے والی کمپنیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی،کمپنی نے 2024کے  پہلے چار ماہ کے دوران اپنے پانچ مختلف ماڈلز کی 2 ہزار 756 کاریں فروخت کیں۔