بیجنگ(شِنہوا) چینی دارالحکومت بیجنگ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے پہلے خصوصی ضابطے کی منظوری دے دی گئی، جو بیجنگ کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مزید کھولنے اوراسے سرمایہ کاری کے لیے مزید پرکشش بنانے کی تازہ ترین کوشش ہے۔
یکم جولائی سے نافذالعمل ہونے والے اس ضابطے کی منظوری جمعہ کو 16ویں بیجنگ میونسپل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے 10ویں اجلاس میں دی گئی۔ ضابطے کے تحت ڈیٹا کے محفوظ اورمنظم لحاظ سے سرحد پار ترسیل کے لیے خصوصی کوششیں کی جائیں گی۔اس کے علاوہ بیجنگ کی میونسپل حکومتیں تمام سطحوں پر غیر ملکی سرمایہ کاری شعبوں میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی پابند ہوں گی، ضابطے میں ایسے وعدوں کی خلاف ورزی کی صورت میں نتائج کو بھی واضح کیا گیا ہے۔