• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی دوبین فاسٹ کے چیف سائنسدان کو مارسل گروس مین ایوارڈ سے نوازا گیاتازترین

July 10, 2024

پیسکارا، اٹلی (شِنہوا) چینی ریڈیو ماہرفلکیات لی ڈی کو فاسٹ ریڈیو برسٹ (ایف آر بیز) شعبے میں ان کی تحقیقی خدمات پر مارسل گروس مین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

چین کی 500 میٹر اپرچرکریکل ریڈیو ٹیلی اسکوپ (فاسٹ) کے چیف سائنسدان لی چین میں حاصل کردہ کامیابیوں پر طبعیات کا یہ باوقار انعام حاصل کرنے والے پہلے چینی سائنسدان ہیں۔

اٹلی کے شہر پیسکارا میں جاری 17 ویں مارسیل گراس مین اجلاس کی کمیٹی کے مطابق لی کو دنیا کی حساس ترین ریڈیو دور بین کی سائنسی صلاحیتوں میں نمایاں خدمات  پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ان کی خدمات میں انٹراسٹیلر مقناطیسی میدانوں کی درست پیمائش اور ایف آر بیز کے مطالعے میں اعلیٰ شماریاتی اہمیت کو بڑھانا بھی شامل ہے۔

اٹلی، پیسکارا میں جاری 17 ویں مارسیل گروس مین اجلاس میں لوگ تقاریرسن رہے ہیں۔ (شِنہوا)

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں لی نے کہا کہ انسان کے پاس ایک ہی آسمان ہے اس لئے فلکیات کی عالمگیریت ناگزیر ہے۔ چین۔ یورپی یونین تعاون مضبوط بناکر خاص کر فریقین  کے درمیان فلکیاتی اعدادوشمارکے کھلے تبادلے سے جدید ترین کھوج کو بہت آگے بڑھایا گیا ہے اوراس مؤثر طریقے سے ڈی کپلنگ سے روکا جاسکتا ہے۔

میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار ریڈیو ایسٹرونومی کے ڈائریکٹرمائیکل کریمر نے کہا کہ خاص طور پر پراسرار ایف آر بیز شعبے میں لی کی تازہ ترین خدمات نے واقعی ہماری سمجھ بوجھ کو آگے بڑھایا ہے۔

کریمر نے مزید کہا کہ فاسٹ دوربین منصوبے میں لی کی سائنسی قیادت اور اس قابل ذکر آلہ سے ہونے والی دریافتوں نے اس ایوارڈ کو واقعی غیر معمولی بنا دیا ہے۔

مارسل گروس مین ایوارڈ کا اجرا 1985 میں ہوا تھا اور یہ ہر 3 سال بعد دیا جاتا ہے جو طبیعیات میں باوقار ترین عالمی ایوارڈز میں سے ایک ہے ۔ قبل ازیں انعام یافتگان میں چینی شخصیات میں نوبل انعام یافتہ یانگ ژین ننگ اور لی ژینگ ڈاؤ کے علاوہ عالمی شہریت یافتہ ریاضی دان چھیو چھنگ تونگ بھی شامل ہیں۔