بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2024 کے بہارتہوارکی تعطیلات کے ابتدائی تین دنوں میں باکس آفس کی آمدنی 3ارب50کروڑ یوآن(49کروڑ27لاکھ ڈالر) سے تجاوز کرگئی،جو گزشتہ سال سے تقریباً17 فیصد زیادہ ہے۔
10 سے 17 فروری تک جاری ،رواں سال کا بہار میلہ روایتی طور پرفلموں کی ٹکٹس کی فروخت کے حوالے سے ایک منافع بخش دورانیہ ہے۔ 2024 میں چینی فلم مارکیٹ کوایک مضبوط آغاز فراہم کرتے ہوئے آٹھ دن کی توسیع شدہ تعطیلات کے دوران فلم بینوں کی ایک بڑی تعداد کے سینما گھروں میں آنے کی توقع ہے۔
10 فروری کوسینما گھروں میں آٹھ فلموں کا آغاز ہوا۔ باکس آفس ٹریکر ڈینگٹا ڈیٹا کے مطابق ان میں سے معروف کامیڈین جیا لنگ کی ہدایت کاری میں بننے والے گھریلو کامیڈی ڈرامہ "یولو"نے منگل کی صبح تک1ارب30 کروڑیوآن سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی ہے۔