بیجنگ(شِنہوا)چینی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی فوج ہمیشہ عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ثابت قدم رہی ہے۔
چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کیفی نے جاپانی حکومت کی جانب سے منظور کئے گئے 2023 کےدفاعی وائٹ پیپر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کی فوجی قوت نے کبھی بھی کسی کے لئے چیلنج پیدا نہیں کیا اور نہ ہی دوسروں کو دھمکی دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین نے جاپان کے لیے ایک بے مثال اور سب سے بڑا اسٹریٹجک چیلنج پیش کیا ہے۔
تان نے کہا کہ جاپانی دفاعی وائٹ پیپر چین کے بارے میں اپنے غلط تصور پرقائم ہے، جان بوجھ کر نام نہاد چینی فوجی خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے، چین کی جائز فوجی ترقی اور سرگرمیوں کو بدنام کرتا ہے، چین کے اندرونی معاملات میں غیر مہذب مداخلت کرتا ہے اور علاقائی تناؤ کو فروغ دیتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں اور پہلے ہی جاپان کے سامنے سنجیدہ نمائندگی کر چکے ہیں۔
تان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں جاپان نے دفاعی اخراجات میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے اور اپنی فوجی توسیع میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔