• Islamabad, Pakistan
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی فوج افریقہ اور منگولیا میں مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے گیتازترین

July 25, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین، تنزانیہ اور موزمبیق کی مشترکہ فوجیں "پیس یونٹی -2024" مشقیں جولائی کے آخر سے اگست کے وسط تک افریقہ میں ہوں گی۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاو گانگ نے جمعرات کو  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مشقوں میں فوجی دستے بری اور بحری سطح پر مشترکہ انسداد دہشت گردی فوجی آپریشن میں حصہ لیں گے ۔ ترجمان  نے کہا کہ مشقوں کا مقصد افواج کے درمیان باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو مضبوط بنانا ہے تاکہ علاقائی امن اور استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھا جا سکے۔ ترجمان کے مطابق، منگولیا کی وزارت دفاع کی دعوت پر، پیپلز لبریشن آرمی کا ایک فوجی دستہ بھی جولائی کے آخر میں "خان کویسٹ-2024" کثیر القومی امن مشقوں میں شرکت کے لیے منگولیا روانہ ہوگا۔