بیجنگ (شِںہوا) چین نے گزشتہ 5 برس کے دوران قومی دفاع اور فوجی ترقی میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق پیپلزآرمی نے مضبوط اور لچکدار انداز میں کارروائیاں کیں۔ انہوں نے سرحدی دفاع، بحری حقوق کے تحفظ، انسداد دہشت گردی اور استحکام کی بحالی، آفات سے بچاؤ اور بحالی کے کام ، نوول کرونا وائرس ردعمل ، قیام امن اور تجارتی جہازوں کی حفاظت بارے اہم مشنز مئو ثر طریقے سے انجام دیئے۔
قومی مقننہ میں غوروخوص کے لئے پیش کردہ حکومتی ورک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "ہماری قومی دفاع کو متحرک کرنے کی صلاحیت بڑھی ہے۔ ان کوششوں سے ہم نے چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مکمل دفاع کیا "۔