بیجنگ(شِنہوا) چینی فوج مشرقی صوبے جیانگ شی کے دارالحکومت نان چھانگ میں 25 سے 28 مارچ تک ساتویں بین الاقوامی ملٹری اسپورٹس کونسل(سی آئی ایس ایم) کے ایشیا اجلاس کا انعقاد کرے گی۔
وزارت قومی دفاع نے بتایا کہ وسطی شہر ووہان میں منعقد ہونے والے 2019 کے ملٹری ورلڈ گیمز کے بعد چینی فوج کے زیر اہتمام بین الاقوامی فوجی کھیلوں کے حوالے سے یہ ایک اہم ایونٹ ہوگا۔
وزارت کے مطابق، سی آئی ایس ایم ایشیا اجلاس کا مقصد ، سی آئی ایس ایم کے سٹریٹجک ترقیاتی منصوبے کا جائزہ اور اس پر عمل درآمد، بین الاقوامی تبادلوں اور فوجی کھیلوں کے حوالے سے تعاون کو مضبوط بنانا اور متعلقہ پالیسیوں اور میکانزم کو بہتر بنانا ہے۔