ولادی واستک (شِنہوا) روس کے مشرق بعید اور سائبیریا میں مارچ 2023 کے دوران فروخت ہونے والی کاروں میں چینی کاروں کا حصہ بڑھ 50 فیصد ہوگیا ۔ جنوری میں یہ شرح 10 فیصد تھی۔
روسی سرکاری خبر رساں ادارے آر آئی اے نووستی کے مطابق چینی کاروں کی فروخت میں یہ اضافہ یورپی کاروں کے برانڈزمیں نمایاں کمی کی وجہ سے جن کا مارکیٹ حصہ 27 فیصد سے گھٹ کر 6 فیصد رہ گیا۔
اس دورام گزشتہ برس کے آغاز سے مارچ 2023 تک روسی برانڈز اپنا حصہ 18 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے میں کامیاب رہے۔
اس علاقے میں کورین کاروں کی فروخت بھی گھٹ کر 15 فیصد رہ گئی۔ یہ شرح 25 سے 28 فیصد تھی۔ روس کے مغربی علاقوں میں جاپانی کاروں کی فروخت بھی 18 فیصد سے کم ہوکر 6 فیصد رہ گئی ہے۔ جبکہ مشرقی علاقوں میں یہ شرح 18 فیصد سے گھٹ کر 10 ہوچکی ہے۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں مشرقی بعید کے صارفین کے درآمد کردہ چینی ساختہ ٹرکوں کی تعداد 340 سے بڑھ 2 ہزار 759 ہوگئی۔