• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی گاڑیوں کی برآمدات میں اپریل میں 34 فیصد اضافہتازترین

May 13, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اپریل کے دوران مجموعی طور پر 5 لاکھ 4 ہزار گاڑیاں برآمد کیں جو گزشتہ برس کی نسبت  34 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برآمدکردہ گاڑیوں میں مسافر کاریں سرفہرست تھیں جن کے 4 لاکھ29 ہزار یونٹس بیرون ملک بھیجے گئے یہ تعداد گزشتہ ماہ سے 1.2 فیصد اور گزشتہ برس کی نسبت 35.9 فیصد زائد ہے۔

اس کے برعکس تجارتی گاڑیوں کی برآمدات میں گزشتہ ماہ  4.2 فیصد کی معمولی کمی ہوئی تاہم اس میں گزشتہ برس کی نسبت 24 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ اس دوران مجموعی طور پر 74 ہزار یونٹس برآمد کئے گئے۔

رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے مجموعی برآمدی اعداد وشمار متاثر کن ہیں۔ اس عرصے میں 18 لاکھ 27 ہزار یونٹس برآمد ہوئے یوں گاڑیوں کی صنعت میں گزشتہ برس کی نسبت اضافے کی شرح 33.4 فیصد رہی۔

اس عرصے میں مسافرکاریں سرفہرست رہیں جس کے 15 لاکھ 39 ہزار یونٹس برآمد کئے گئے یہ گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 34.8 فیصد زائد ہے۔ تجارتی گاڑیوں کے 2 لاکھ 88 یونٹس برآمد کئے گئے جو گزشتہ برس کی نسبت 26.5 فیصد اضافہ ہے۔

چین نے 2023 میں 49 لاکھ 10 ہزار گاڑیاں برآمد کی تھیں جبکہ توقع ہے کہ وہ گاڑیوں میں دنیا کا سب سے بڑا برآمد کنندہ بن جائے گا۔

گزشتہ برس کی نسبت چینی گاڑیوں کی برآمدات میں 57.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ نئی توانائی گاڑیوں کی برآمدات 77.6 فیصد اضافے سے 12 لاکھ یونٹس تک پہنچ چکی ہے۔