• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی حکام کاسیلاب کے بعد امدادی کاموں پر زورتازترین

August 10, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی فلڈ کنٹرول حکام نے موجودہ بارش، سیلاب، ارضیاتی آفات کی صورتحال اور رواں سال کے چھٹے طوفان طوفان خانون کی سمت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ اجلاس اسٹیٹ فلڈ کنٹرول اینڈ ڈراؤٹ ریلیف ہیڈکوارٹرز کے دفتر اور وزارت ہنگامی انتظامات نے منعقد کیا جس میں چائنہ موسمیاتی انتظامیہ ، وزارت آبی وسائل، وزارت قدرتی وسائل اور صوبائی سطح کے فلڈ کنٹرول دفاتر نے شرکت کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ہائی ہی اور سونگ ہوا دریاؤں کے کچھ حصوں میں پانی کی سطح انتباہ کے نشان سے زائد ہوچکی ہے۔ طوفان خانون چین کے شمال مشرقی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے اور تیز ہوا و بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

اجلاس میں لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ کا کام تیز کرنے، سیلاب سے متاثرہ رہائشیوں کی پیشگی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے اور ممکنہ ثانوی آفات کی روک تھام پر زور دیا گیا۔

وزارت ہنگامی انتظام نے 210 افراد پر مشتمل ایک پیشہ ور انہ فلڈ ڈرینیج ٹیم روانہ کی ہے جس میں سیلاب کی نکاسی کی گاڑیوں اور آلات کے 111 سیٹ شامل تھے۔

چین نے تیان جن میں دوسرے درجے جبکہ بیجنگ، ہیبے، جیلن اور حئی لونگ جیانگ  میں تیسرے درجے کا ردعمل برقرار رکھا ہے۔