• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی حکام نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے اضافی 35 کروڑ یوآن مختص کر د ئیےتازترین

August 06, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چینی حکام نے بیجنگ، تیان جن، ہیبے اور چین کے شمال مشرقی صوبوں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مدد کے لیے اضافی 35 کروڑ یوآن (تقریباً 5 کروڑ امریکی ڈالرز) مختص کیے ہیں۔

وزارت خزانہ اور وزارت ہنگامی انتظام کے مطابق اب تک مرکزی حکومت نے مذکورہ بالا علاقوں کے لئے مرکزی قدرتی آفات ریلیف فنڈز میں 52 کروڑ یوآن مختص کیے ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ مقامی حکومتیں ان فنڈز کو قدرتی آفات سے نمٹنے، ہنگامی ردعمل، رہائشیوں کی منتقلی، سیلاب سے متعلق خطرات کی تلاش اور تباہ شدہ گھروں کی بحالی کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔

چین کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران موسلا دھار بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔