• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کا تھائی لینڈ میں کلاؤڈ ڈیٹا بیس سربراہ کانفرنس کا انعقادتازترین

May 14, 2024

بنکاک (شِنہوا) بنکاک میں چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے کلاؤڈ ڈیٹا بیس سربراہ اجلاس تھائی لینڈ 2024 کا انعقاد کیا جس کا مقصد سرکاری اور نجی شعبے کو اگلی نسل کی ڈیٹا بیس ٹیکنالوجیزتک رسائی حاصل کرنے اور جنوب مشرقی ایشیائی ملک کو ڈیجیٹلائزیشن تیز کرنے کے قابل بنانا ہے۔

اس سربراہ اجلاس نے تھائی لینڈ میں مصنوعی ذہانت سے متعلق مقامی ڈیٹا بیس ٹیکنالوجیز میں اختراع اور اطلاق کے فروغ کے لئے ایک اہم پروگرام کا آغاز کیا جس میں مقامی صارفین اور شراکت داروں سمیت 15 صنعتوں کے تقریبا 20 ماہرین نے تقاریر ، پینلز اور ہینڈز آن لیب پروگرام کے ذریعے اپنے وژن اور تجربات کا اشتراک کیا۔

تھائی حکومت نے گزشتہ برس ایک ڈیجیٹل حکمت عملی جاری کی تھی جس کا مقصد ڈیٹا پر مبنی ملک بننا تھا۔

ہواوے تھائی لینڈ کے سی ای او ڈیوڈ لی نے کہا کہ قومی ڈیجیٹل بلیو پرنٹ نفاذ کرنے کے لئے مقامی سسٹم انٹیگریٹرز، سافٹ ویئر ڈویلپرز اور ایپلی کیشنز پر مبنی ایک خوشحال ڈیٹا بیس نظام کا ہونا ضروری ہے جس کے بعد یہ مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔

لی نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کا رجحان تمام صنعتوں میں پھیل گیا جس کی وجہ سے ایک مضبوط مقامی نظام ناگزیر ہوچکا ہے۔ کمپنی کو ڈیٹا بیس ٹیکنالوجی میں 20 برس کی سرمایہ کاری کا تجربہ ہے۔ کمپنی کی تازہ ترین ڈیٹا بیس ٹیکنالوجی تھائی لینڈ کو ڈیٹا کی مکمل ویلیو کے ساتھ ایک طاقتور حل مہیا کرے گی۔

ہواوے کلاؤڈ ایشیا پیسفک کے صدر زینگ شیانگ یون نے کہا ہے کہ ہواوے نے 2019 میں جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹ میں قدم رکھا تھا۔ ہواوے کی پبلک کلاؤڈ سروسز میں گزشتہ 4 برس کے دوران 20 گنا اضافہ ہوا ہے۔ جس سے یہ خطہ تیز رفتار سے بڑھتے مین اسٹریم کلاؤڈ فروخت کنندگان میں سے ایک بن گیا ہے۔ کمپنی نے حکومت، فنانس، انٹرنیٹ اور خوردہ فروخت جیسی متعدد صنعتوں میں ڈیجیٹل تبدیلی میں تعاون کیا ہے۔

زینگ نے شِنہوا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ جنوب مشرقی ایشیا میں تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن ہورہی ہے جس میں ڈیٹا کی حفاظت سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ ہواوے کلاؤڈ سائبر سیکیورٹی اور پرائیویسی کے تحفظ کو سب پر مقدم رکھتا ہے۔ انہیں اپنے تجارتی مفادات پر ترجیح دیتا ہے جبکہ ضابطوں کی پاسداری کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔