بیجنگ(شِنہوا)چین کی ٹیلی کام صنعت میں سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں مسلسل ترقی کا رجحان دیکھاگیا۔
وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمارکےمطابق رواں سال پہلی سہماہی کے دوران اس شعبے میں کمپنیوں کی مشترکہ کاروباری آمدنی 443.7 ارب یوآن (تقریباً 62.44 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 4.5 فیصد زیادہ ہے۔
ابھرتے ہوئے کاروبار جن میں بڑا ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اور انٹرنیٹ آف تھنگز شامل ہیں کی مشترکہ آمدن بڑھی اور ان کی دوہری ہندسے میں ترقی دیکھنے کو ملی۔
چین کی تین بڑی ٹیلی کام کمپنیوں، چائنہ ٹیلی کام، چائنہ موبائل اور چائنہ یونی کام کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں سال 12.2 فیصد اضافہ ہوا، جس سے ٹیلی کام سیکٹر کی کل آمدنی 3 فیصد بڑھ گئی۔
خاص طور پر کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بڑے ڈیٹا سے حاصل ہونے والی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 17.4 فیصد اور 37.3 فیصد اضافہ ہوا۔