بیجنگ (شِنہوا) چینی سائنسدانوں کی ٹیم نے آکٹوپس طرز کا ایک لچکدار روبوٹک بازو تیار کیا ہے جوتنگ جگہوں اور پانی کےاندرموجود اشیاء کا پتہ لگانے اورکنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سائنس روبوٹکس کے تازہ ترین ایڈیشن میں شائع تحقیق کے مطابق، آنکھوں پر پٹی باندھے ہوئے انسان نے روبوٹ کے بازو کی مدد سے انگلی کے دستانے کے ذریعے کھلونا شارک اور ایک ہموار دھاتی گیند سمیت مختلف اشیاء کو اٹھایا۔ یہ نئی ایجاد محققین کی ایک ٹیم کی طرف سے کی گئی ہے جس کی سربراہی بیہانگ یونیورسٹی کے محقق وین لی نے کی ،یہ ایجاد آکٹوپس کی طرح شکارکو پکڑنے کے لیے اپنے نرم بازوؤں سے مدد لیتا ہے۔ اس طرح کی ایک سادہ حکمت عملی کو روبوٹک گرفت کے لیے ایک ماڈل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، جسے چند ہدایات کے ساتھ کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔