بیجنگ(شِنہوا)چین کی ایک مہم جو ٹیم نے مانٹ چھومولانگ ما پر زمین کی اندرونی سطح کی جانچ کرنے والے ریڈار کی مدد سے برف کی موٹائی کی پیمائش کی اور چوٹی کی اوسط گہرائی کا تخمینہ 9.51.2 میٹر لگایا گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ سال مئی میں مانٹ چھومولانگ ما مہم کے دوران حاصل کیے گئے تھے جو چھنگائی تبت سطح مرتفع پر ملک کی دوسری جامع سائنسی مہم کا حصہ تھی۔ ما نٹ چھومولانگ ما پر برف کی گہرائی کی کھوج کرنا اس سائنسی کوشش کے کاموں میں سے ایک ہے۔ چینی اکیڈمی برائے سائنس کے ماتحت انسٹی ٹیوٹ برائے تبتی سطح مرتفع تحقیق کے محقق یانگ وی نے بتایا کہ مہم جو ٹیم نے 1 ہزار میگا ہرٹز باریکی سے پیمائش کرنے والے ریڈار کا استعمال کرتے ہوئے ما نٹ چھومولانگ ما کی چوٹی پر چٹان کی سطح کی پیمائش کرتے ہوئے بتدریج اس تک رسائی حاصل کی۔ اس مقصد کے لئے انہوں نے ریڈار پروفائل پیمائش کا طریقہ کار اختیار کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریڈار کی پیمائش نے شمالی ڈھلوان کے ساتھ برف کی گہرائی کی بتدریج بڑھتی ہوئی منتقلی کو ظاہر کیا جس سے محققین کے لئے اعداد و شمار کی درست تشریح کرنا آسان ہوگیا۔ دوسری سائنسی مہم کے ٹیم لیڈر یا ٹنڈنگ نے کہا کہ سروے کے نتائج ما نٹ چھومولانگ ما کی چوٹی پر انتہائی اونچائی والے کریواسفیئر اور لیتھواسفیئر کی متحرک تبدیلیوں کے مطالعہ کے لئے اعداد و شمار کی معاونت فراہم کریں گے اور انتہائی اونچائی پر آب و ہوا کی تبدیلیوں کی گہری سمجھ کے لئے ایک نئی سمت بھی فراہم کریں گے۔