• Washington, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی یونیورسٹی نے برفانی علاقوں میں تحقیق کے لیے انتہائی سرد ماحول میں مدافعتی الیکڑانک جلد تیار کرلیتازترین

May 24, 2024

تیان جن(شِنہوا)چین کی تیانجن یونیورسٹی کے محققین نے روبوٹک ہاتھوں کے لیے ایک نئی قسم کی الیکٹرانک جلد تیار کرلی جو انتہائی سرد ماحول میں منفی 78 ڈگری سینٹی گریڈ تک کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ اختراع ملک کی برفانی علاقوں میں تحقیقی سرگرمیوں میں ایک بڑا سنگِ میل ہے۔

انتہائی لچکدار، خود صحت یابی حساس الیکٹرانک جلد سے متعلق یہ مضمون جرنل آف دی امریکن کیمیکل سوسائٹی میں شائع ہواہے۔

تیان جن یونیورسٹی کے اسکول آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تحقیقی ٹیم کی قیادت کرنے والے ژانگ لی اور یانگ جنگ کے مطابق انتہائی کم درجہ حرارت برداشت کرنے والی الیکٹرانک جلدیں برفانی علاقوں میں روبوٹ کو ٹھوس فیڈ بیک فراہم کر تے ہوئے برفانی علاقوں میں ماحول کی کھوج میں ان کی صلاحیت کو بڑھاتی ہیں۔

یانگ نے شِںہوا کو بتایا کہ 2020 کے شروع میں ٹیم نے ہر قسم کے موسم میں خود سے صحت یاب ہونے والی الیکٹرانک جلد تیار کی تھی اور اس کے نئے ورژن کو جامع انداز میں اپ گریڈ کیا ہے۔

محققین کے مطابق نئی الیکٹرانک جلد کو روبوٹ کی ہتھیلی کے گرد لپیٹا جاسکتا ہے۔ یہ منفی 78 ڈگری سینٹی گریڈ کے شدید سر موسم میں دباؤ کو درست طریقے سے برداشت کرکے اشیاء کی شکل وصورت اور مخصوص علامتوں پہچان سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اس میں خود صحت یابی کا طریقہ کار موجود ہے۔ شدید سرد موسم میں کسی بھی قسم کا نقصان برداشت کرنے کے بعد بھی اس کی منتقلی کی صلاحیت مکمل طور پر بحال ہوسکتی ہے جس سے یہ برفانی علاقوں میں سائنسی تحقیقی کاموں کے لئے موزوں ہے۔

یانگ نے کہا کہ ہمیں  چین کی برفانی سائنسی تحقیق اور دیگر تحقیقی شعبوں میں اس نئی کامیابی کے وسیع تر اطلاق کے امکانات کی توقع ہے۔